موسمِ سرما میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سوئی سدرن گیس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موسمِ سرما میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سوئی سدرن گیس
موسمِ سرما میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سوئی سدرن گیس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش گیس لوڈشیڈنگ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوئی سدرن گیس کی جانب سے ایک ٹوئٹ جاری کی گئی جس میں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش گیس لوڈشیڈنگ کی تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ یہ خبر ہمارے نام سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس کی ادارہ سختی سے تردید کرتا ہے۔

قبل ازیں سوئی سدرن گیس کمپنی نے 15 اکتوبر سے 15 مارچ تک گیس لوڈشیڈنگ کے پلان کا اعلان کیا ہے، بیان میں کہا گیا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں صارفین کو صرف کھانے کے اوقات میں محدود وقت کے لیے گیس ملے گی۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا کہ گیس کی سپلائی 15 اکتوبر 2022 سے روزانہ معطل رہے گی، گیس جن اوقات میں ملے گی وہ درج ذیل ہیں۔

Related Posts