باپ نے جواں سال بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باپ نے جواں سال بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
باپ نے جواں سال بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

شیخوپورہ: شیخوپورہ کی آبادی بھکھی میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر باپ نے جواں سال بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 18 سالہ سدرہ کی والدہ نے پولیس کو کارروائی کے لیے درخواست دی جس میں کہا گیا کہ ڈیڑھ ماہ قبل سدرہ گھر سے چلی گئی تھی۔

ماں کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے کہ باپ یوسف شادی کرانے کے بہانے لڑکی کو گھر لے آیا اور گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب سوات کی دو خواتین اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل کی تصدیق ہوگئی۔پولیس کے مطابق تینوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں ساس، بہو اور پوتی شامل ہے جب کہ گھر کے مرد مزدوری کی غرض سے پنجاب میں ہیں۔

مزید پڑھیں: دعا منگی کیس، مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔اس سے قبل پولیس نیابتدائی طور پرموت کی وجہ جانورکاحملہ قرار دیا تھا۔

Related Posts