آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ، قومی ٹیم کو واک کی اجازت دیدی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ، قومی ٹیم کو واک کی اجازت دیدی گئی
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ، قومی ٹیم کو واک کی اجازت دیدی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے گئی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو کرائسٹ چرچ میں واک کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئسولیشن میں موجود ویمن اسکواڈ اب آؤٹ ڈور واک کر سکتا ہے، قومی اسکواڈ نیوزی لینڈ میں دس روز کی آئسولیشن مکمل کر رہا ہے۔

نیوزی لینڈ پہنچنے پر اسکواڈ کی کوویڈ ٹیسٹگ کلیئر آئی جبکہ تین ارکان میں پہلے سے وائرس کے اثرات موجود تھے۔ذرائع کا کہنا کہ تین ارکان پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ لئے قومی ویمن ٹیم تین روز قبل نیوزی لینڈ پہنچی تھی۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شاہین کی شادی کب ہوگی؟ شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے بتادیا

پاکستان ٹیم 27 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم آپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم آپ میچ 2 مارچ کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Related Posts