یورپی یونین نے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ریگولیشن بل کی منظوری دی ہے۔
گزشتہ دنوں یورپی یونین میں کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ریگولیشن بل کی منظوری دی گئی ہے جس کے نافذ ہونے کے بعد کرپٹو مارکیٹ پر مثبت اثر پڑے گا۔
بل میں بہت سے شعبوں پر توجہ دی گئی ہے جن میں منی لانڈرنگ کی روک تھام، صارفین کا تحفظ، کرپٹو کمپنیوں کا احتساب، صنعت کے ماحولیاتی اثرات، اور سٹیبل کوائنز شامل ہیں۔
بٹ کوائن نے پہلی ڈی سینٹرلائزڈ کرپٹو کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا
بل میں کرپٹو کرنسی سیکیورٹی پر بھی بحث کی گئی ہے۔ میکا کے تحت کرپٹو کرنسی کو چارزمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں کرپٹو اثاثے، یوٹیلیٹی ٹوکن، اثاثوں سے متعلق ٹوکنز اور الیکٹرک منی ٹوکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ میکا کا متنازع قانون یقینی طور پر کرپٹو انڈسڑی میں ایک نئی بحث کا آغاز کرے گا اور یہ عالمی کرپٹو مارکیٹ میں آنے والی تبدیلیوں کے سلسلے میں صرف پہل بھی ہوسکتی ہے۔