الیکشن کمیشن نے عمران خان کے سر پر نا اہلی کی ایک اور تلوار لٹکا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی صرف چارسدہ سے اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملزم نوید کو سن کر لگا طوطا بول رہا ہے، اعتزاز احسن، عمران خان سے ملاقات

انتخابی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی نہیں ہوسکا۔10 دن تک تفصیلات جمع نہ کرانے پر آراوزعمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے اور عمران خان کا جواب آنے یا نہ آنے کی صورت میں کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔

انتخابی قوانین کے مطابق انتخابات کے بعد 3 دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانا لازمی ہے۔ انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر ماضی میں امیدوار نااہل ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں سپریم کورٹ نے ہارے ہوئے امیدوار کو بھی آئندہ انتخابات لڑنے سےروک دیا تھا۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو آئندہ انتخابات کیلئے نا اہل بھی قراردیاجاسکتا ہے۔

Related Posts