معیشت کی ترقی کے اثرات جلد عوام کو منتقل ہوں گے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معیشت کی ترقی کے اثرات جلد عوام کو منتقل ہوں گے، وزیراعظم
معیشت کی ترقی کے اثرات جلد عوام کو منتقل ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کے اثرات جلد عوام کو منتقل ہوں گے،عالمی ادارے ملکی معیشت کے بارے میں مسلسل مثبت اشارے دے رہے ہیں، معیشت درست سمت میں ترقی کررہی ہے، کاروباری کمپنیاں ریکارڈ منافع کما رہی ہیں،

حکومتی ترجمانوں کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی خبریں پھیلا کر اپنے لیے سیاسی ماحول بنا رہی ہیں،اجلاس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں، ایک مافیا کی طرح آپریٹ کررہی ہے، انہوں نے ہر شعبے میں رانا شمیم جیسے لوگوں کو استعمال کیا ہے،اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی خبریں پھیلا کر اپنے لیے سیاسی ماحول بنا رہی ہیں، مجرموں سے ڈیل کا مفاہمت قوم سے غداری کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں : ابوظہبی کے ولی عہد کا وزیراعظم کوفون، لاہورمیں دہشتگرد حملے کی مذمت

وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ترجمانوں سے کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف بیانیہ کے ساتھ ساتھ حکومت کے اچھے کام اجاگر کریں، کرپشن کے خلاف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں، احتساب اور کرپشن کے خلاف بیانیہ پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Related Posts