اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مینگروز منصوبے کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مینگروز منصوبے کی منظوری دے دی، منصوبے سے 2043 تک 20 سے 22 کروڑ ڈالر تک حاصل کئے جائیں گے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ای سی سی نے اوچ پاور منصوبے کے ادائیگی کے طریقہ کار کی منظوری دی، منظوری کے بعد منصوبے سے سات سال تک 33 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

کمیٹی نے کھاد کے دو کارخانوں کو قدرتی گیس کی فراہمی، وزارت دفاع کے اخراجات کیلئے 4 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی، پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اوگرا کا پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کا نوٹس، 40 اسٹیشنز سیل

وفاقی ڈائریکٹریٹ ایمیونائزیشن کیلئے 10 ارب 74 کروڑ روپے، وزارت اطلاعات کیلئے 42 کروڑ روپے، انٹیلیجنس بیورو کیلئے کمیٹی نے 20 کروڑ 80 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی۔

وزارت ہاؤسنگ کیلئے 49 کروڑ 72 لاکھ روپے، کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کیلئے 26 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ منظور کر لی گئی۔

Related Posts