رمضان المبارک کےدوران دن کے اوقات میں روزے کی وجہ سے روزہ داروں کو گرمی میں پیاس لگنا معمول کی بات ہے۔ یہی وجہ ہےکہ بہت سے روزہ دار ایسے کھانے اور مشروبات کی تلاش میں رہتے ہیں جو روزے کے اوقات میں ان کی پیاس کو کم سے کم کریں۔
العربیہ نے ہیلتھ لائن کے حوالے سے کھانوں اور مشروبات کی فہرست تیار کی ہے جو روزے کے دوران پیاس کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
کھجور کے ساتھ دودھ
دودھ جسم کے بہترین موئسچرائزرز میں سے ایک ہے اور جب اسے کھجور میں شامل کیا جائے تو یہ ایک توانائی سے بھرپور مشروب بن جاتا ہے جو پیٹ بھرنے کا احساس بھی بڑھاتا ہے اور پیاس بھی بجھاتا ہے۔
کیروب
قدرتی کیروب ڈرنک بہت سے لوگوں کے لیے رمضان کا پسندیدہ مشروب ہے۔ اس کا لطف سحری یا افطار میں لیا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور دن کے وقت پیاس کو کم کرتا ہے۔
تربوز
سحری کھانے کے دوران تربوز کا رس پینے کی سفارش کی جاتی ہے کیونکہ اس میں پانی کی بڑی مقدار ہوتی ہے، جو جسم کو ہائیڈریٹ کرنے میں مدد دیتی ہے اور رمضان میں دن کے وقت پیاس کو روکتی ہے۔
خوبانی کا جوس
قمرالدین یا ٰخوبانی کے پھلوں کے چھلکے کا مشروب رمضان میں ایک صحت مند جوس ہے۔ خوبانی کے دانوں کو گرم پانی میں بھگو کر ان کا پیسٹ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ پیسٹ نما مشرروب روزے کے دوران پیاس بجھانے کا جادوئی حل سمجھا جاتا ہے۔
اسٹرابیری
اسٹرابیری میں پانی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس لیے رمضان میں دن کے وقت پیاس کے احساس کو کم کرنے کے لیے سحری کھانے کے بعد اسٹرابیری کا جوس پینے کی سفارش کی جاتی ہے۔
غذائیت کے ماہرین کے مطابق جسم کو دو لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور روزہ کی حالت میں پیاس بجھانے کے لیے اس پانی کو افطار اور سحری کے درمیان بتدریج اور صحت بخش طریقے سے تقسیم کیا جانا چاہیے۔