برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے درواز ے بند ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے درواز ے بند ہوگئے
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے درواز ے بند ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر برطانیہ کی پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پرکورونا وبا کے دوران سرکاری رہائش گاہ پرخلاف قانون پارٹیوں پرجھوٹ بولنے کی سزا کے تحت پارلیمنٹ کے دروازوں کو بند کیا گیا ہے۔

سابق برطانوی وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں داخلے کے لیے سابق اراکین کو ملنے والے خصوصی پاس سے محروم کر دیا گیا ہے۔

بورس جانسن سے متعلق پرویلج کمیٹی کی رپورٹ پر اراکین پارلیمنٹ نے مہر ثبت کردی ہے، رپورٹ منظور کرنے کے حق میں 354 اور مخالفت میں صرف 7 ووٹ پڑے، کمیٹی نے بورس جانسن کو 90 روز کیلئے معطل کرنے اور پارلیمنٹ میں داخلے سے روکنے کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں:اسکول پر فائرنگ سے 16سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی سابق وزیر اعظم کی ابتدا میں صرف 10 دن سے زائد کی معطلی چاہتی تھی، بورس جانسن کے کمیٹی پرالزامات کے بعد کمیٹی نے معطلی کی مدت میں اضافہ کیا۔

Related Posts