لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی سی میں جو ہوا قابل مذمت ہوا مگر جو تباہی اور نحوست عمران صاحب کی حکومت میں آئی وہ پاکستان میں نہ کبھی دیکھی اور نہ سنی تھی۔
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب پی آئی سی کے واقعے سے ثابت ہو گیا کہ ملک میں حکومتی ایڈمنسریشن اور گورننس کا مکمل بریک ڈاؤن ہے ،بتایا جائے کہ ابھی تک کیا تحقیق اور کارروائی ہوئی ہے ۔
عمران صاحب پی آئی سی کا واقعہ کی وجہ وہ منفی رویے ہیں جو آپ نے عوام کو تحفے میں دئیے ہیں ،آپ اور آپ کی نااہل اور نالائق حکومت کو بے شرمی کا ایوارڈ ملنا چاہئیے ۔
مزید پڑھیں:صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان جیسے لوگ ہمارا اثاثہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان