امریکی کانگریس کے وفد کی غیراعلانیہ دورے پر تائیوان آمد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی کانگریس کے وفد کی غیراعلانیہ دورے پر تائیوان آمد
امریکی کانگریس کے وفد کی غیراعلانیہ دورے پر تائیوان آمد

تائیوان: امریکی کانگریس کا وفد غیر اعلانیہ دورے پر تائیوان پہنچ گیا، واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی بھی تائیوان پہنچی تھیں۔

تائیوانی وزارت خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کا 5 رکنی وفد آج 2 روزہ دورے پرتائیوان پہنچا ہے۔

امریکی وفداور تائیوانی حکام دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکی حکام کے مطابق تائیوانی حکام سے ملاقات میں امریکا تائیوان تعلقات اور علاقائی سلامتی پربات ہوگی۔

واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جب کہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چل رہا ہے، جو تاحال حل نہیں ہو پایا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے 2 اگست کو تائیوان کادورہ کیاتھا جس پر چین نے شدیدمذمت کی تھی اور تائیوان کے اطراف فوجی مشقیں شروع کردی تھیں۔

Related Posts