امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات 9لاکھ سے تجاوز کرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات 9لاکھ سے تجاوز کرگئیں
امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات 9لاکھ سے تجاوز کرگئیں

واشنگٹن:کورونا وائرس کی وباء نے یوں تو دنیا بھر میں تباہی مچائی ہے، مگر صرف امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کو عمر رسیدہ افراد کے لیے مفید قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ صحت (سی ڈی سی) حکام نے کہاکہ 65برس سے کم عمر کے افراد پر بوسٹر کے خاطر خواہ اثرات نہیں۔

حکام کے مطابق کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز عمر رسیدہ افراد کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس سے اب تک 9 لاکھ سے زائد امریکی جان سے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کی وبا سے مرنے والوں کے پیاروں کا دکھ اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہیں۔امریکی صدر نے شہریوں پر کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین اور بوسٹرز ناقابلِ یقین حد تک کورونا کی وبا کے خلاف موثر ثابت ہوئے ہیں اور اعلی ترین سطح کا تحفظ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا مزید 28 پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا، 6137 شہری متاثر

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے۔امریکا میں اس وائرس سے اب تک 9 لاکھ 24 ہزار 530 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 860 ہو چکی ہے۔

Related Posts