عید الاضحیٰ کی تاریخ آگئی، کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلکی ماہرین کی پیش گوئیاں آگئیں، فوٹو پاک میڈیا

عید الفطر کے بعد اب عید الاضحیٰ 2025 کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق عید الاضحیٰ جمعہ 6 جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق ذی الحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد 28 مئی کو ذی الحج کا پہلا دن ہوگا۔ چاند صبح 7:02 بجے طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد 38 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، جو چاند دیکھنے کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔

ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے وضاحت کی کہ عید کی حتمی تاریخ مقامی چاند کی رویت پر ہی طے ہوگی۔

سرکاری تعطیلات کے مطابق 9 سے 12 ذی الحج (1445ھ) تک چار روزہ عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

ادھر پاکستان میں فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ ہفتہ 7 جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔

Related Posts