روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ڈیری سیکٹر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ڈیری سیکٹر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ڈیری سیکٹر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زرِمبادلہ کے لئے ڈیری سیکٹر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت سے ڈیری انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی،جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زرِمبادلہ کے لئے ڈیری سیکٹر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ڈیری صنعت کو جدید خطوط پرمستحکم اور ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیری کے شعبے نے ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، صدر مملکت نے ڈیری پروڈیوسراور پراسیسر کو مناسب ماحول کی فراہمی پر حکومتی تعاون کا یقین دلایا۔

صدر مملکت نے کہاکہ حکومت نے معاشی نمو بڑھانے، غذائی تحفظ یقینی بنانے اور غربت کے خاتمے کے لئے اس شعبے پر توجہ دی،ڈیری شعبے سے وابستہ افراد کو ہنر مندبنانے اور جدید تکنیک بارے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ اسٹیک ہولڈرز ڈیری سیکٹر کی ترقی کے لئے قومی حکمت عملی اور مستقبل کی پالیسی تیار کریں۔تاکہ نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ خود مختار ہوسکے۔

مزید پڑھیں: ناموس رسالت اور ختم نبوت کے معاملے پر کالعدم ٹی ایل پی سے پیچھے نہیں،شیخ رشید

Related Posts