کراچی، ڈیفنس میں رکنِ سندھ اسمبلی کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کا معمہ حل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سندھ کے صوبائی رکنِ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 5روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو کو بیٹے شہریار سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ملزمان نے واقعے سے قبل مقتول افراد کی مکمل ریکی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، سول اسپتال سے لاکھوں روپے کی مشینری چوری 

واقعے کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ اکرم ابڑو اور شہریار کا قتل ذاتی دشمنی کے باعث ہوا۔ ملزم زبیر شاہوانی اور ساتھیوں نے دونوں پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں اکرم ابڑو اپنے بیٹے شہریار سمیت موقعے پر جاں بحق ہوگئے تھے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ زبیرشاہوانی نے اپنے بھتیجے آصف اور اس کے ساتھیوں کے قتل کا بدلہ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آصف شاہوانی اور اس کے ساتھیوں کو ناردرن بائی پاس کے نزدیک موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم زبیر شاہوانی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر قتل کی ذمے داری بھی قبول کر لی۔

قتل کے بعد ملزم زبیر شاہوانی کراچی سے فرار ہوچکا ہے جسے تلاش کیا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts