کراچی کے نوجوانوں نے 1 ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، دوسرا فرار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے نوجوانوں نے 1 ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، دوسرا فرار
کراچی کے نوجوانوں نے 1 ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، دوسرا فرار

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ڈکیتی کی نیت سے آنے والے ایک ڈاکو کو نوجوانوں نے پکڑ کر اس کے ساتھ خوب مار پیٹ کی اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

لیاقت آباد کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں نوجوانوں نے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بناتے ہوئے گزشتہ روز  بہادری کا مظاہرہ کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج منظر عام پر آچکی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو لوٹ مار کے ارادے سے ایک گلی میں بیٹھے 5 نوجوانوں کی طرف بڑھے اور اسلحہ دکھا کر موبائل فون اور نقدی لوٹنے لگے جبکہ اس دوران ڈاکو کی توجہ موبائل فون اور نقدی کی طرف ہوئی۔

ڈاکو کی ذرا سی غفلت سے موقع پاتے ہی ایک نوجوان نے اچانک اسٹریٹ کرمنل کو دبوچ لیا جبکہ یہ منظر دیکھنے والا اس کا موٹر سائیکل ساتھی فوری طور پر جائے واردات سے رفوچکر ہوگیا۔

بعد ازاں پانچوں نوجوانوں نے پکڑے ہوئے اسٹریٹ کرمنل کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا جس سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل میڈیکل کی طالبہ نمرتا کی حتمی میڈیکل رپورٹ آگئی  جس کے مطابق نمرتا کی موت ہڈی ٹوٹنے اور دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔

حتمی میڈیکل رپورٹ آ جانے کے بعد بھی سیکیورٹی ادارے یا ڈاکٹرز یہ کھوج لگانے میں ناکام رہے کہ نمرتا کی ہلاکت اقدامِ خودکشی تھا یا اسے کسی نے قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم عدالتی تحقیقات جاری ہیں جن سے واضح نتائج کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: میڈیکل طالبہ نمرتا کی موت ہڈی ٹوٹنے اور دم گھٹنے سے ہوئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ

Related Posts