کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ اپنے بولرز کی کارکردگی سے مایوس

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ اپنے بولرز کی کارکردگی سے مایوس
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ اپنے بولرز کی کارکردگی سے مایوس

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ اس پرفارمنس پر کافی دکھ ہے، جو پلان کیا تھا اس کے مطابق بولنگ نہیں ہوسکی تھی، بولرز کو اے، بی، سی سارے پلان دیے تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ اب تک ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے، ہمیں تینوں ڈپارٹمنٹس میں بہتر کرنا ہوگا۔

عمر گل نے کہا کہ وقفے وقفے سے کچھ بہتر ہوتا، مگر فنش اچھا نہیں کر پا رہے ہیں، فیلڈنگ میں ہم بہتر کرسکتے تھے، ہم کم بیک کرسکتے ہی، ابھی ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، اب بھی موقع ہے ہم واپس آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اچھے کامبی نیشن کی تلاش میں ہیں، جب آپ اہم پلیئر سے محروم ہوجاتے ہیں تو اس کے بعد کامبی نیشن بنانا مشکل ہوجاتا، ہمیں توقع تھی کہ ہسارنگا آئیگا، اس کے حساب سے کامبی نیشن بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان کی بیٹنگ نے میچ پر بہت فرق ڈالا ہے، انہوں نے جس طرح بیٹنگ کی ہے اس نے میچ کو ون سائیڈڈ بنادیا، معین خان بطور پروفیشنل کوچ مایوس ہوں گے لیکن بطور والد ضرور خوش ہوئے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے آؤٹ

عمر گل نے کہا کہ کراچی اور کوئٹہ نے جن پلیئرز کو ریلیز کیا، انہوں نے ہمارے خلاف ہی پرفارم کردیا، رائیلی روسو کو ریلیز کیا اس نے پرفارم کردیا، اعظم کو ریلیز کیا اس نے پرفارم کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹیم کو یہی کہا ہے کہ پانچ میچ باقی ہیں، اب بھی بہتر ہوسکتا ہے۔

Related Posts