پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے آؤٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے آؤٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی جوش لٹل انجری کے باعث ایونٹ سے باہر آؤٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر جوش لٹل ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پریٹوریا کیپیٹلز کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوگئے تھے۔

فاسٹ بولر جوش لٹل کو انجری کے باعث فوری طور پر آئرلینڈ منتقل کردیا گیا ہے، انہیں پی ایس ایل کے رواں سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنی تھی تاہم اب وہ پی ایس ایل جوائن نہیں کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:شعیب اختر کی تنقید، کئی لوگ غلط فہمی کے سپر اسٹارز ہیں۔ رمیز راجا

جوش لٹل آئرلینڈ کی موجودہ قومی ٹیم کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں آئی پی ایل میں خریدا گیا ہے، لیفٹ آرم فاسٹ بولر کا انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم گجرات ٹائٹنز سے بھی معاہدہ ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئی پی ایل سے قبل وہ فٹ ہوجائیں گے۔

Related Posts