میمن گوٹھ کے نزدیک کراچی کا سب سے بڑا جوئے کا اڈہ دریافت، 100ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میمن گوٹھ کے نزدیک کراچی کا سب سے بڑا جوئے کا اڈہ دریافت، 100ملزمان گرفتار
میمن گوٹھ کے نزدیک کراچی کا سب سے بڑا جوئے کا اڈہ دریافت، 100ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں شہر کا سب سے بڑا جوئے کا اڈہ دریافت ہوا ہے، پولیس چیف کی ہدایت پر 100 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس چیف سے ماضی میں اچھی کارکردگی کا اعزاز لینے والے ڈی ایس پی کنور آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے تھانہ میمن گوٹھ کے نزدیک سب سے بڑا جوئے کا اڈہ قائم کیا۔ عوامی شکایت پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹس لے کر ایس ایس یو کمانڈوز سے کارروائی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں بااثر چوہدری کا غریب محنت کش کے بچوں پر اپنے بچوں کی مدد سے تشدد

ایس ایس یو کمانڈوز نے 100 سے زائد جواریوں کوگرفتار کر لیا۔ ایس ڈی پی او میمن گوٹھ کنور آصف کے ماتحت تھانہ میمن گوٹھ اور تھانہ گڈاپ ٹاؤن آتے ہیں۔ کنور آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے بھاری نذرانوں کے عوض منظم جرائم کی چھوٹ دی۔

جوئے کے اڈے کے ساتھ ساتھ ایرانی ڈیزل، ٹینکروں سے ڈیزل اور پیٹرول کی چوری کا منظم نیٹ ورک بھی سامنے آگیا۔ تھانہ میمن گوٹھ اور گڈاپ ٹاون کی حدود میں گٹکے اور ماوے کے کارخانے، جعلی کھاد اور جعلی زرعی ادویات بنانے کے کارخانے بھی چلتے رہے۔

تمام تر غیر قانونی کاروبار کی سرپرستی کا الزام کنور آصف پر عائد کیا گیا ہے۔ جوے کے اڈے پر چھاپے کے بعد تھانہ میمن گوٹھ کے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو بھی گرفتار کر لیا گیا تاہم ڈی ایس پی کنور آصف کو معطل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام تر جرائم پر تفتیش جاری ہے۔

Related Posts