لبنانی میڈیا نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ ایک فوجی ڈپازٹر نے ملک کے جنوب میں واقع صیدا میں لبنان اوورسیز بینک کی ایک شاخ پر ہتھیاروں سے دھاوا بول دیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈپازٹر نے بینک برانچ کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کی، تاہم گارڈز نے جلدی سے بینک کا دروازہ بند کر دیا۔
مودع يطلق النار على مصرف في صيدا!#لبنان pic.twitter.com/fn2RnF9y4j
— Transparency الشفافية (@Transparencyne1) January 10, 2023
رقم جمع کرنے والے لبنانی فوجی کی بینک پر حملہ کرنے کی کوشش اس وقت سامنے آئی جب اس نے “صیرفہ” پلیٹ فارم کے استعمال پر اضافی شرائط عائد کرنے سے متعلق فیصلے پر اعتراض کیا جسے لبنان کے مرکزی بینک نے غیر ملکی نقد کرنسیوں کی خرید و فروخت کو منظم کرنے کے لیے قائم کیا تھا۔
لبنان میں حال ہی میں ملک کے مختلف حصوں میں کئی بینکوں پر دھاوا بولنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
لبنان تقریباً تین سال سے مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے مقامی کرنسی کی قدر گر گئی اور بینکنگ کے شعبے میں بحران پیدا ہوا۔