آرمی چیف پی ایم اے کو الوداع کہنے کاکول پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) اور بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا الوداعی دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل باجوہ کے پی ایم اے کاکول پہنچے پر پر لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں خواتین پر پابندیاں، یورپین یونین کی شدید مذمت

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی ایم اے میں کیڈٹس اور افسران سے ملاقات کی جب کہ افسران اور جوانوں سے خطاب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے بہترین تربیتی کردار کو سراہا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق بعد ازاں آرمی چیف بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد پہنچے جہاں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد نے ان کا استقبال کیا، اپنے دورے کے دوران جنرل باجوہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

Related Posts