آرمی چیف کی کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے پر این سی او سی کے کردار کی تعریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردوں کی تمام باقیات کو ختم کر دینگے: آرمی چیف
دہشت گردوں کی تمام باقیات کو ختم کر دینگے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے کردار کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ این سی او سی نے ملک میں کورونا کی وباء کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ این سی او سی نے قومی حکمت عملی کے تحت وبا سے بچاو کے لیے کوششیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی مربوط کوششوں سے قیمتی جانیں بچائی جاسکیں، این سی او سی ٹیم نے 500 روز میں ڈیلیور کر کے دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ میں فائرنگ، سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی جاں بحق

Related Posts