اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدے سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم شہباز شریف تھے۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط پر حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تجارتی معاہدے سے پاکستان اور ترکیہ کی معیشت مزید مستحکم ہوگی جبکہ پاکستان ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے جو باعث مسرت ہے۔ تجارتی معاہدے کے لیے دونوں ممالک نے کوششیں کیں۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟