کراچی : اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کو پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ بیت گیا۔ اس دوران کیس چار مرتبہ دیگر عدالتوں میں منتقل کیا گیا تاہم ابھی تک ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی ہے۔
نو جولائی کو کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر حیات کو قتل کیا گیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاطف زمان کو اس فلیٹ سے گرفتار کیا جبکہ ملزم کا بھائی عادل زمان بھاگنے میں کامیاب ہو گیا جسے چند دنوں بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔
بیس اگست کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے کیس کا چالان منظور کرتے ہوئے کیس اے ٹی سی میں منتقل کیا۔ تفتیشی افسر نے کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرتے ہوئے ملزم نے خضر حیات کو عوامی مقام پر قتل کیا گیا جبکہ مرید عباس کو اس جگہ سے تھوڑے فاصلے پر قتل کیا جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیلا۔
اے ٹی سی نے اکیس اگست کو چالان منظور کرتے ہوئے ٹرائل کے لئے کیس اے ٹی سی میں منتقل کیا۔ تیس ستمبر کو اے ٹی سی عدالت ایک نے کیس سے دہشتگردی کی دفعات خارج کر کے کیس واپس سیشن عدالت منتقل کر دیا۔
مزید پڑھیں:اینکر مریدعباس کی اہلیہ زارا عباس کو بھی جان کا خطرہ