پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی اور لاہور کا دورہ کرنے والے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد نے اپنے دورے کے حوالے سے بورڈ کوانتہائی مثبت رپورٹ دی ہے جس سے رواں سال پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں دس سال کے طویل وقفے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہو جائے گی ، سری لنکا کی ٹیم دسمبر میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے میچز راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔

اگر سری لنکن ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلتی ہے تو یہ ایک طریقے سے مشکل وقت میں پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کا مثبت جواب ہو سکتا ہے۔

مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد سے پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے قومی کرکٹ ٹیم نے کوئی بھی ٹیسٹ میچ اپنی سرزمین پر نہیں کھیلا تاہم سری لنکن سیکورٹی وفد کی مثبت رپورٹ کے بعد اب پاکستان 10سال کے طویل وقفے کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کر سکتا ہے۔

پاکستان میں 2015 میں زمبابوئےکی ٹیم نے دورہ کرکے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار اداکیا جبکہ حال ہی میں سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔

واضح رہے کہ سری لنکا بھی پاکستان کی طرح دہشت گردی کا شکار رہاہے ، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سری لنکا کاکردار ناقابل فراموش ہے، ستمبراکتوبر میں پاکستا ن میں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بعد دسمبر میں ٹیسٹ میچ کیلئے سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی۔

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،جبکہ دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں : قائم اعظم ٹرافی میں بال ٹمپرنگ،ٹیسٹ کرکٹر احمدشہزادپرجرمانہ عائد

پاکستان کے سینئر کرکٹرز کاکہنا ہے کہ ہوم کراؤڈ اورہوم کنڈیشنز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ پہنچے گااوراپنے لوگوں اور ہوم کراؤڈ کے سامنے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے۔

دوسری جانب سری لنکن کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ہے کہ ’ہمیں یہ تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم دوبارہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ہمارے پچھلے دورے کے ضمن میں ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کے حالات ٹیسٹ کرکٹ کے لیے موزوں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ذاکر خان نے سری لنکن بورڈ کی جانب سے سیریز کی تصدیق کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم بھیجنے پر سری لنکن کرکٹ کے مشکور ہیں،سیریز کے لیے معیاری انتظامات کیے جائیں گے۔

پاکستان نے پی ایس ایل 2018 ایڈیشن کے دو پلے آف لاہور اورکراچی میں فائنل کا انعقاد کر کے عالمی کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اور قدم بڑھایااس کے علاوہ رواں سال پاکستان سپر لیگ کے 8 میچوں کی میزبانی کراچی نے کی جس میں دنیا بھر کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کر کے ایونٹ کو کامیابی بنانے کے ساتھ ساتھ دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے مکمل محفوظ ملک ہے۔

اب سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان سے شائقین کو ناصرف معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی بلکہ دیگر بین الاقوامی ٹیموں کی بھی پاکستان آنے کی راہ ہموار ہوگی۔

Related Posts