تربت میں فورسزپردہشتگردوں کی فائرنگ، لانس نائیک جاوید کریم شہید، 3جوان زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تربت،فورسزپردہشتگردوں کی فائرنگ،لانس نائیک جاویدکریم شہید، 3جوان زخمی
تربت،فورسزپردہشتگردوں کی فائرنگ،لانس نائیک جاویدکریم شہید، 3جوان زخمی

تربت:سیکیورٹی فورسزکی پٹرولنگ ٹیم پردہشتگردوں کا حملہ، فائرنگ، دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک جاویدکریم شہید جبکہ 3سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کو بھی دہشتگردوں نے پنجگور کے قریب کاہان ویلی میں پاک فوج کی پٹرولنگ ٹیم پر حملہ کیاتھا، فائرنگ کے نتیجے میں افسر سمیت 8 جوان بھی زخمی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کی پیٹرولنگ ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دہشتگردوں نے پنجگور کے قریب کاہان ویلی میں ان پر فائرنگ شروع کر دی تھی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین جوان شہید جبکہ افسر سمیت 8 زخمی ہو گئے تھے۔ زخمی جوانوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تھا۔

Related Posts