اسکول پر دہشتگردوں کا حملہ، طلبا سمیت 41 افرادلقمہ اجل بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکول پر دہشتگردوں کا حملہ، طلبا سمیت 41 افرادلقمہ اجل بن گئے
اسکول پر دہشتگردوں کا حملہ، طلبا سمیت 41 افرادلقمہ اجل بن گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کمپالا: قصبے مپوندوے کے ضلع کاسی میں دہشتگرد تنظیم داعش سے منسلک دہشت گردوں قائم ایک اسکول پر حملہ کرکے 41 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (ADF) کے باغی جو مشرقی جمہوریہ کانگو میں اپنے اڈوں سے برسوں سے حملے کر رہے ہیں،انہی کی جانب سے اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔

مپوندوے کے میئر سلیوسٹ مپوزے کے مطابق افسوسناک واقعے میں جان سے جانے والوں میں 38 طلبا، ایک گارڈ اور مقامی کمیونٹی کے دو افراد شامل ہیں جنہیں اسکول کے باہر گولی ماری گئی۔

میئر نے مزید بتایا کہ باغیوں نے اسکول کو آگ بھی لگائی جس کے سبب متعدد طلبا جل کر ہلاک ہوگئے، جبکہ دوسروں کو گولی ماری گئی یا چاقو سے ہلاک کیا گیا۔

مزید پڑھیں:یونان کشتی سانحہ، 298 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

اسکول جو کہ پرائیوٹ ہے اور کو-ایجوکیشن سسٹم پر مبنی ہے، ڈی آر کانگو کی سرحد سے تقریباً 1.2 میل دور واقع ہے۔سیکورٹی اداروں نے علاقے میں گھیرے لے کر حملہ آوروں کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے۔

Related Posts