ایرانی حدود سے دہشتگردوں کی ایف سی کی چوکی پر فائرنگ، 1 جوان شہید، 1 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایرانی حدود سے دہشتگردوں کی ایف سی کی چوکی پر فائرنگ، 1 جوان شہید، 1 زخمی
ایرانی حدود سے دہشتگردوں کی ایف سی کی چوکی پر فائرنگ، 1 جوان شہید، 1 زخمی

کوئٹہ: دہشتگردوں نے ایرانی حدود سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے اعلامیے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے علاقے چوکب میں پیش آیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے چوکی پر موجود سپاہی مقبول شاہ شہید ہو گئے ہیں جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق واقعے کے حوالے سے ایرانی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا وائرس مزید 18 زندگیاں نگل گیا، تعداد 7379 ہو گئی

Related Posts