ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ: فورسز کے 4جوان شہید، 3دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ: فورسز کے 4جوان شہید، 3دہشتگرد ہلاک
ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ: فورسز کے 4جوان شہید، 3دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمبازہ کے قریب کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

مزید پڑھیں:ہنگو: نماز جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکہ، مسجد شہید

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ژوب میں سمبازہ کے قریب دہشتگردی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پاک فوج کے 4 جوان شہید ہونے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts