افغانستان میں خون کی ہولی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہفتے کا پہلا دن افغانستان کے عوام کے لئے دکھ کی خبر لے کر آیا، جب دہشت گردو ں کی جانب سے کابل یونیورسٹی کو ٹارگٹ کیا گیا، اس حملے کے نتیجے میں تقریباً 20طالب جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے تعلیمی ادارے کو ٹارگٹ کیا گیا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں طلباء میں بھگدڑ مچ گئی اور متعدد طالب علموں نے یونیورسٹی کی دیوار پھلانگ کر اپنی جانوں کو بچایا۔

 اس دہشت گردی کی کارروائی کے بعد سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے زخم بھی تازہ ہوگئے، جب پشاور میں دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلتے ہوئے 150سے زائد ننھے پھولوں کو کھلنے سے پہلے ہی مسل دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کے لئے کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو، مگر بھارت نہیں چاہتا کہ افغانستان میں امن قائم ہو اور اس کی ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ پاکستان اور افغانستان میں حالات کشیدہ رہیں۔

طالبان نے کابل یونیورسٹی حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے، جبکہ افغان حکام کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب افغان اور ایرانی اعلیٰ عہدیدار ایک بک فیئر کا افتتاح کرنے والے تھے۔پاکستان نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لواحقین سے دلی ہمدردی ہے،دکھ کی گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان امن عمل کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی اہم ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ بھارت نے لداخ میں چین سے مار کھائی، کشمیری بھی اپنے حقوق کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں،ایل او سی پر بھی بھارت کی در اندازیوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔ ایسے میں افغانستان کو بھی سمجھنا ہوگا کہ پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ دشمن بھارت ہے۔ جو نہیں چاہتا کہ یہاں امن قائم ہواور یہاں کے شہری سکھ کی فضاء میں سانس لے سکیں۔

Related Posts