بھینس کالونی میں خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں روانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fish harbour fire
فشری میں آتشزدگی، 8لانچیں، دو ہوٹل اور 30دکانیں جل کرخاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی: بھینس کالونی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قریب خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں روانہ جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق آگ بھوسے کے ڈھیر میں لگی تھی جس نے شدت اختیار کرلی، جبکہ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے اطراف کے علاقے میں جھاڑیوں اور کچرے کو بھی لپیٹ میں لیا ہے

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ دو فائر ٹینڈرز آگ کی اطلاع پر روانہ کردئیے گئے ہیں، جبکہ دیگر علاقوں سے بھی فائر بریگیڈ کو طلب کیا جارہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، اگر اس پر بروقت قابو نہیں پایا گیا تو بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں بیٹے کا بیوی کے کہنے پر بوڑھی والدہ پر تشدد، ویڈیو وائرل ہوگئی

Related Posts