اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرنا درست نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر الیکشن کمیشن کے خدشات پر ووٹ کا حق ختم کیا گیا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ جعلی ووٹ اور دھاندلی تو یہاں بھی انتخابات میں ہوتی ہے لیکن جعلی ووٹوں اور دھاندلی کے خلاف قانون موجود ہے۔ حادثہ ہونے پر موٹروے بند ہو تو کیا نئی بنائی جا سکتی؟ کیا دھاندلی کے خدشات پر انتخابات کرانا ہی بند کر دیئے جائیں گے؟
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی روکنے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کیوں نہیں کرتا ؟ دھاندلی روکنے کے لیے کمیشن اقدامات کا عدالتی جائزہ لیا جا سکتا ہے اور الیکشن کمیشن کے خدشات کو دور کیا جانا ضروری ہے۔
عمران خان کی تقریر براہِ راست نشر کرنے پر پابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج