تیرے بن کی نئی قسط جاری، ایک اور سین بھارتی ڈرامے کی کاپی نکلا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل تیرے بن جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہورہا ہے جس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، ڈرامہ پاکستان سے زیادہ پڑوسی ملک بھارت میں مقبول ہورہا ہے۔

گزشتہ روز ڈرامے کی نئی قسط جاری ہوئی جس کا ایک سین بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے، ڈرامے کے سین میں مرتسم، میرب سے چھت سے چھلانگ لگانے کیلئے کہتا ہے، میرب چھلانگ لگانے ہی والی ہوتی ہے کہ مرتسم اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے روک لیتا ہے۔

یہ سین دیکھنے کے بعد کچھ ناظرین کو ایسا لگ رہا تھا کہ یہ سین کسی بھارتی ڈرامے میں پہلے دکھایا گیا ہے۔

اس بات کی تصدیق اس وقت ہوئی جب ایک ٹوئٹر صارف نے ماضی کے مشہور بھارتی ڈرامے ‘مدھو بالا ایک عشق ایک جنون’ کا چھت سے چھلانگ لگانے والا سین شیئر کیا اور ساتھ میں تیرے بن کا بھی سین شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نبیل گبول کو غیر مناسب گفتگو سے پرہیز کرنا چاہئیے، عثمان خالد بٹ

دونوں ڈراموں کے سین دیکھنے کے بعد ایسا ہی لگ رہا ہے کہ تیرے بن کا یہ سین بھارتی ڈرامے سے ہی نقل کیا گیا ہے۔

تیرے بن کو عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے 7 اسکائے انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ سیرال الحق کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ ڈرامہ 28 دسمبر 2022 سے جیو ٹی وی پر شروع ہوا  تھا۔

Related Posts