رمضان کے دوران کراچی میں گرمی 40 ڈگری تک بڑھنے کا خدشہ، روزہ داروں کو احتیاط کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی یونیورسٹی نے کراچی کے موسمیاتی مستقبل کو خطرناک ظاہر کردیا، فوٹو دی نیشن

 کراچی کا درجہ حرارت رمضان المبارک کے دوران ہی جلد 40 ڈگری تک پہنچ جانے کی پیش گوئی سامنے آگئی۔

موسمیاتی ادارے ایکوویدر کی پیشگوئی کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اتوار (16 مارچ) کو 35 ڈگری رہے گا، تاہم یہ ہفتہ 22 مارچ کو 40 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔

اس ضمن میں ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو ہائیڈریٹ رکھیں (پانی کی کمی سے بچیں) کیونکہ شدید درجہ حرارت کراچی کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر سکتا ہے۔

گزشتہ سال امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ نے کراچی کے مستقبل کے موسم سے متعلق ایک اہم پیشگوئی جاری کی تھی، جس میں آئندہ برسوں میں درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 2015 سے کراچی مسلسل ریکارڈ توڑ گرمی کا سامنا کر رہا ہے اور شہر پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

امریکی یونیورسٹی کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت مستقبل قریب میں 3.3 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2080 تک دنیا بھر کے چار ہزار سے زائد شہروں میں درجہ حرارت پانچ سے چھ ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔

Related Posts