فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت
فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون پر دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت، باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمن نے میاں نواز شریف کو اپوزیشن کی پیش قدمی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف دوران ملاقات عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں کے مابین وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پلان کو عملی جامع پہنانے کے علاوہ ملکی، قومی امور پربھی مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی آزاد ی صحافت کے خلاف نہیں،ملکی سکیورٹی مقدم ہے، فرخ حبیب

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے موجودہ حکومت سے جلد از جلد قوم کو نجات دلانے پر اتفاق کیا۔

Related Posts