اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم کی فہرست سے نکال دیا، جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکشین بھی جاری کردیا گیا ہے۔
کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کا نام کالعدم کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تصدیق کر دی ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی۔جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
قبل ازیں پنجاب کابنیہ نے تحریک لبیک کا نام کالعدم کی لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی تھی اور وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارشات کی منظوری دی اور ٹی ایل پی کا نام کالعدم کی فہرست سے نکال دیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے معاہدے کے تمام نکات پر عمل درآمد کردیا، پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم کے 577 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے۔
مزید پڑھیں: آئندہ کوئی غلط کام نہیں کرینگے، کالعدم تحریک لبیک نے حکومت سے معافی مانگ لی