لاہور: پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے عملے اور اساتذہ کو ویکسین لگوانے کیلئے حتمی تاریخ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ویکسین نہ لگوائی تو اسکول نہیں آنے دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختصر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ 22 اگست تک تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے اساتذہ اور دیگر عملہ ویکسین لگوا لے، جو لازمی قرار دے دیا گیا۔
My message on Vaccination Certificates for all Private and Public Schools of Punjab. Please follow SOPs issued by Government. pic.twitter.com/FFtHljWGkm
— Murad Raas (@MuradRaasMR) August 9, 2021
قبل ازیں پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ویکسین نہ لگوائی گئی تو متعلقہ سرکاری و نجی اسکولز سیل کردئیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے بڑا اعلان کردیا۔
وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ 22 اگست کے بعد ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی استاد یا تدریسی و غیر تدریسی عملے کو کسی سرکاری یا نجی اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین لگوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویکسین لگوانے والوں کو ہسپتال منتقل ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ماہرین