ریٹائرڈ اسکول ماسٹرسارنگ شر کی ایک اور بچے سے بدفعلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : پاکستان مسلم لیگ ف کی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے سندھ میں ریٹائرڈ اسکول ماسٹر کی 8 سالہ بچے سے بدفعلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

نصرت سحر عباسی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو نوعمر بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام سارنگ شر ہے اور ملزم کا تعلق ضلع خیرپور کے تعلقہ ٹھری میر واہ سے ہے۔

سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹھری میرواہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ، اس واقعہ کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:ملیر میں 5 سالہ بچی سے جنسی زیادتی، گڈاپ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

ملزم سارنگ شر  کے تدریس کی آڑ میں پہلے بھی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں،غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ملزم سارنگ شر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم تاحال ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Related Posts