پاکستانی نژاد طالبہ عائشہ خرم کو امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی مالی امداد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نژاد طالبہ عائشہ خرم کو امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی مالی امداد
پاکستانی نژاد طالبہ عائشہ خرم کو امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی مالی امداد

ٹورنٹو:نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے تعلیم جاری رکھنے کے لیے پاکستانی طالبہ عائشہ خرم کی مالی امداد کی اور انہیں یہ پیغام دیا  ہے کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں۔

ٹیلر سوئفٹ نے کینیڈا کی اونٹاریو یونیورسٹی آف واٹر لو میں داخلہ لینے والی عائشہ خرم کی آن لائن درخواست پر 6386 ڈالرز کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جو پاکستانی 10 لاکھ 22ہزار روپے کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چاہتا تھا کہ شادی کی خوشخبری 25 اگست کے بعد سناؤں، میڈیا نے پہلے راز فاش کردیا۔حمزہ علی عباسی

امداد کے ساتھ ساتھ امریکی گلوکارہ نے عائشہ کے لیے پیغام میں تحریر کیا کہ تم اپنی تعلیم جاری رکھو۔  میری محبت اور پیار تمہارے ساتھ ہے۔

عائشہ خرم نے کہا کہ جب میں نے یہ خبر اپنے والدین کو سنائی تو انہیں اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا۔ مجھے  بھی ٹیلر سوئفٹ سے مدد کی امید  نہیں تھی۔ میرے والدین خوشی سے رونے لگے اور ہم اس بات پر بے حد خوش ہیں کہ اب میری تعلیم جاری رہے گی۔ہمارے لیے یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں امدادی پروگرام میں حکومت کی طرف سے کٹوتی کا اعلان کیا گیا تھا جس پر متعدد طلبا کو تشویش لاحق ہوئی کہ یونیورسٹی فیس کے لیے رقم کہاں سے آئے گی۔

اکاؤنٹس اور فنانشل مینجمنٹ کی طالبہ عائشہ نے خراب مالی حالات کے باعث ایک دوست سے اس مسئلے کا ذکر کیا جس نے آن لائن مدد حاصل کرنےکا مشورہ دیا۔  عائشہ کے والدین کی آمدنی انتہائی کم ہے۔ عائشہ کا بیان ہے کہ اس کے والد گردے کے مرض میں مبتلا ہیں اس لیے ان سے مالی مدد نہیں لی۔

مزید پڑھیں: تفریح کافی نہیں، سیاسی اور سماجی مسائل پر بات ضروری ہے۔مہوش حیات

Related Posts