اسلام آباد:آئی ایم ایف کا جائزہ وفد 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کے لئے 2 فروری کو پاکستان پہنچے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات 3 فروری کو ہونگے۔
آئی ایم ایف کاوفد مذاکرات میں پاکستانی معیشت کا سہ ماہی جائزہ لے گا، مالیاتی فنڈ کاوفد مختلف وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی اورتوانائی اور ٹیکس اصلاحات کا جائزہ لے گا، وفد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے ملاقات بھی کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کاوفد حکومتی معاشی ٹیم سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی پاکستان کو اضافی ریاستی ضمانت جاری کرنے کی اجازت