اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ اس وقت صرف سیز فائر پر بات کی جارہی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں مقامی لوگوں کوبھی شامل کیا ہے۔کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین کے تحت ہورہے ہیں۔
فواد چوہدری کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ریاست مسلسل حالت جنگ میں رہے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات ہورہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی ایک گروپ نہیں اس میں بھی کئی گروپس ہیں، نئی افغان حکومت بھی پاکستان میں امن چاہتی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان اوربحیثیت پڑوسی ہمیں افغانستان کی صورتحال پرتشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف سیز فائر پر بات ہو رہی ہے۔ ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں مقامی لوگوں کوبھی شامل کیا ہے۔ ہم اس پورے خطے میں امن چاہتے ہیں۔ یہ مقامی لوگ ہیں اس لیے ریاست ان کوموقع دے رہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ افغان عوام کی مدد کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2کروڑ30لاکھ افغان غذائی قلت کاشکارہیں، افغان وزیر خارجہ امیر محمد خان متقی جمعرات کو پاکستان آئیں گے، ان کے دورے پر معاملات طے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغان عوام کیلئے جوکچھ ہوسکاوہ کرینگے۔ پاکستان کے عوام بھی افغانستان کے عوام کی مدد کر سکیں گے۔ موجودہ صورتحال سے افغانستان میں بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ چاول اورگندم افغانستان کیلئے بھجوارہے ہیں۔ مسلم امہ سے اپیل ہے کہ وہ افغان عوام کی مدد کیلئے آگے آئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ 90 کی دہائی نہیں کہ آپ سازشوں میں لگے رہیں۔ اپوزیشن کو ڈیڑھ 2سال صبرکرنا پڑے گا اور پھر 5 سال مزید صبر کرنا پڑے گا۔2023 میں الیکشن کی طرف جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ کہاگیاچینی 160 روپے سے اوپر چلی گئی لیکن آن لائن ایپ پر آپ 100روپے میں منگوا سکتے ہیں۔ گیس پرسبسڈی دی گئی جس کاغلط استعمال کیاگیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اپوزیشن والے پہلے بھی احتجاج کے سلسلے میں سڑکوں پر آئے تھے اب پھر شوق پورا کرلیں۔ مولانا فضل الرحمان سردیوں میں ایکٹو ہوتے ہیں۔ شہبازشریف کو نواز شریف کو واپس لانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: کالعدم تحریک ٹی ٹی پی سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہے، وزیر اطلاعات کی مذاکرات کی تصدیق