افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، 6 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، 6 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، 6 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا

کابل: افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے جہاں جنگجو گروہ نے 6 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرکے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کئی مقامات پر افغان فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، طالبان نے ملک کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا جن میں 6 صوبائی دارالحکومت، گورنر ہاؤسز اور پولیس ہیڈ کوارٹرز شامل ہیں۔

قندھار، پکتیا اور خوست میں افغان فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپوں کے دوران 27 بچے جاں بحق ہو گئے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف نے بچوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جھڑپوں کی مذمت کی ہے۔

دوسری جانب امریکا افغانستان سے فوج کے انخلاء کے بعد بھی افغانستان میں جاری محاذ آرائی سے توجہ نہ ہٹا سکا۔ زلمے خلیل زاد رواں ہفتے افغان امن عمل پر پیشرفت کیلئے قطر پہنچیں گے اور طالبان سے مذاکرات ہوں گے۔

افغان طالبان سے مذاکرات کے دوران زلمے خلیل زاد جنگجو گروہ کو پر تشدد کارروائیوں سے روکنے کی کوشش کریں گے، جبکہ پاکستان پہلے ہی افغان طالبان پر اپنا اثر رسوخ کم ہونے کا عندیہ دے چکا ہے۔ 

قبل ازیں طالبان نے مسلسل تیسرے دن تیسری بڑی کامیابی سمیٹتے ہوئے گھمسان کی جنگ کے بعد صوبہ قندوز کے دارالحکومت کا کنٹرول سنبھال لیا تھا، اس طرح تین روز میں طالبان کے زیر کنٹرول آنے والے اہم صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے قندوز میں پولیس ہیڈکوارٹر، گورنر کے کمپاؤنڈ اور شہر کی جیل پر قبضہ کرکے صوبوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔

مزید پڑھیں: طالبان نے شمالی افغانستان کے 3 صوبائی دارالخلافوں پر قبضہ کر لیا

Related Posts