طالبان رہنما انس حقانی کا کہنا ہے کہ مغربی میڈیا نے 20 برس طالبان مخالف پروپیگنڈے میں لوگوں کو گمراہ کردیا ہے۔
انس حقانی کا پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ پروپیگنڈے کے باعث جین میریٹ جیسے سفارت کار بھی حقائق نہیں دیکھ پا رہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی روکنے والی خاتون غیر مسلم نکلیں
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بہانے شروع کی گئی ظالمانہ جنگ حملہ آوروں کی شکست کے ساتھ ختم ہوئی۔
اُنہوں نے کہا کہ بلیک لسٹ کیے گئے افراد اب افغان سر زمین کے حکمران اور عوام میں مقبول ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں اب کوئی نیٹ ورک جیسی چیز نہیں۔ یہاں ملک، نظام اور قیادت ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی، دیگر دہشتگرد تنظیموں کی موجودی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔