سینئر صحافی طلعت اسلم کا انتقال، وزیر اعظم سمیت معروف شخصیات کا اظہارِ افسوس

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سینئر صحافی طلعت اسلم کا انتقال، وزیر اعظم کا اظہارِ افسوس
سینئر صحافی طلعت اسلم کا انتقال، وزیر اعظم کا اظہارِ افسوس

کراچی:  ملک کے سینئر صحافی اور مقامی اخبار دی نیوز کے سینئر ایڈیٹر طلعت اسلم 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں جس پر وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور دی نیوز کے سینئر ایڈیٹر طلعت اسلم کا انتقال 67 برس کی عمر میں ہوا۔ انہوں نے اپنے طویل صحافتی سفر میں کئی معروف اخبارات کیلئے کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل وارث کے مشہور اداکار سجاد کشور انتقال کرگئے

طلعت اسلم نے کئی اخبارات اور رسائل کے ساتھ ایڈیٹر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے مرحوم طلعت اسلم کی آزادئ صحافت، اقلیتوں اور حقوقِ نسواں کی عوامی آگہی کیلئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

طویل عرصے سے علیل سینئر صحافی طلعت اسلم کراچی میں مقیم تھے۔ وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ طلعت اسلم میرے پرانے دوست تھے، ان کے انتقال پر دل غم سے پھٹ سکتا ہے۔

شیری رحمان کے مطابق طلعت اسلم بہت مہربان، انتہائی شگفتہ مزاج اور گرمجوش انسان تھے۔ ان کی زندگی مشکل تھی مگر انہوں نے تمام تر دشواریوں کو ہنس کر سہا۔ دیگر معروف شخصیات نے بھی طلعت اسلم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

 

Related Posts