ڈرامہ سیریل وارث کے مشہور اداکار سجاد کشور انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل وارث کے مشہور اداکار سجاد کشور انتقال کرگئے
ڈرامہ سیریل وارث کے مشہور اداکار سجاد کشور انتقال کرگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کے مشہور ومعروف سینیئر اداکار سجاد کشور انتقال کرگئے۔

سجاد کشورپاکستان کے بہت بڑے اداکار تھے، اُن کے مشہور ڈراموں میں شہرہ آفاق ڈرامہ وارث بھی شامل ہے۔

انہوں نے متعدد پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہیں 2006ء میں ریڈیو پاکستان اور 2010ء میں نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

مرحوم اداکار سجاد کشورنے 60 سال سے زیادہ فنی کیریئر میں بے شمار فلموں اور ڈراموں میں کام کیا، حکومت پاکستان کی جانب سے اُن کی فنی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بھی دیا جا چکا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سینیئر ادکار سجاد کشور طویل عرصے سے بیمار تھے اور کل انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ شاہ دی ٹالیاں قبرستان میں ادا کی گئی۔

Related Posts