طلال چوہدری اسپتال سے ڈسچارج،بیان ریکارڈ کیلئے آئی پولیس ٹیم ناکام لوٹ گئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Talal Chaudhry was admitted to Islamabad hospital

لاہور: مبینہ تشدد کے واقعہ میں زخمی ہونے والے سابق وزیر مملکت ومسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا،بیان ریکارڈ کرنے آنے والی پولیس ٹیم کوناکام واپس لوٹناپڑا۔

اسپتال کے عملے نے بتایا طلال چوہدری کو ڈسچارچ کر دیا گیا ہے تاہم پولیس کا موقف ہے کہ ہمیں سلپ نہیں دکھائی گئی۔ یہ اطلاعات تھیں کہ طلال چوہدری وہاں سے خود گئے۔

تاہم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روبصحت ہونے پر انہیں ڈسچارج کیا گیا اورہسپتال کے واجبات طلال چوہدری کے بھائی نے ادا کئے ہیں۔

معاملے کی تحقیقات پر مامور پولیس افسر اے ایس پی عبدالخالق کے مطابق فریقین کا جلد بیان ریکارڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاکہ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔

اے ایس پی عبد الخالق کے مطابق طلال چوہدری سے دوبارہ جلد رابطہ کیا جائے گا۔ ہسپتال عملے نے بتایا کہ انھیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے وہ ڈیڑھ گھنٹہ پہلے جا چکے ہیں۔ ہم ان سے دوبارہ رابطہ کرکے بیان لینے کی کوشش کریں گے۔