پلاسٹک ٹی بیگ کے ذریعے چائے پینا صحت کے لیے سخت مضر ہے۔ میڈیکل سائنس کی تحقیق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پلاسٹک ٹی بیگ کے ذریعے چائے پینا صحت کے لیے سخت مضر ہے۔ میڈیکل سائنس کی تحقیق
پلاسٹک ٹی بیگ کے ذریعے چائے پینا صحت کے لیے سخت مضر ہے۔ میڈیکل سائنس کی تحقیق

میڈیکل سائنس کی جدید تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ٹی بیگ کے ذریعے چائے پینا صحت کے لیے سخت مضر ہے۔ ٹی بیگ سے بنائے گئے چائے کے صرف ایک کپ میں پلاسٹک کے اربوں ذرّات موجود ہوتے ہیں۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے شعبہ میڈیکل کے سائنسدانوں کے مطابق اگر 95 سینٹی گریڈ تک کھولتے ہوئے پانی میں ٹی بیگ ڈبونے سے پلاسٹک کے کم از کم 11 ارب ذرات خارج ہوکر چائے میں شامل ہوجاتے ہیں۔ ایسے ذرات 5 ملی میٹر تک حجم رکھتے ہیں اور اس طرح پلاسٹک چائے کی پیالی سے ہمارے معدے میں منتقل ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی شہریوں کو بلا معاوضہ ائیر ایمبولینس کی سہولت دینے والا دُنیا کا واحد ملک ہے۔ترک وزیر صحت

ترقی یافتہ ممالک میں پلاسٹک سے بنے ٹی بیگز استعمال کیے جاتے ہیں اور ترقی پذیر یا پسماندہ ممالک کے مقابلے میں صحت و صفائی کا رجحان ایسے ممالک میں زیادہ ہونے ے باوجود حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ٹی بیگز کے مضر اثرات کے بارے میں آگہی کا شدید فقدان ہے۔

اس کے مقابلے میں پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں پلاسٹک ٹی بیگز نہ ہونے کے برابر ہیں۔ عموماً باریک ٹشو پیپر سے بنائے گئے ٹی بیگز میں پلاسٹک ٹی بیگز کی طرح مہلک خصوصیات موجود نہیں ہیں۔ اس لیے یہاں ٹی بیگز کا استعمال کرنا صحت کے لیے خطرناک قرار نہیں دیا جاسکتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل طبی تحقیق سے پتہ چلا کہ دُنیا کا نایاب ترین بلڈ گروپ آر ایچ نیگیٹو رکھنے والے لوگ عام افراد سے الگ خصوصیات رکھتے ہیں جبکہ ایسے لوگ تعداد کے اعتبار سے ہماری دُنیا کا 15 فیصد ہیں۔

اگر ایسے لوگ خدانخواستہ کسی حادثے میں مبتلا ہوجائیں تو ان کے زندہ بچنے کے امکانات تقریباً صفر ہوتے ہیں کیونکہ خون بہنے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ ممکن نہیں ہوتا۔ ان کا خون اتنی آسانی سے دستیاب نہیں ہوتا کیونکہ یہ دنیا کا نایاب ترین بلڈ گروپ ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کا نایاب ترین بلڈ گروپ آر ایچ نیگیٹو رکھنے والے لوگ عام افراد سے مختلف ہوتے ہیں۔طبی تحقیق

 

Related Posts