دبئی: ٹی 20ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں بنگلہ دیش کو آسٹریلیا نے زلت آمیز شکست سے دوچار کردیا۔ آسٹریلیا نے 73رنز کا ہدف 6.2اوورز میں پورا کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے گروپ 1کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بنگلہ دیش کو کھیلنے کی دعوت دی اور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور 73رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، شمیم حسین نے سب سے زیادہ 19رنز بنائے جبکہ محمد نعیم 17اور کپتان محمود اللہ 16سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے سب سے زیادہ 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی فتح، ویرات کوہلی ٹوئٹر پر واپس آگئے