پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ اور ماں کے خوبصورت رُوپ کی عکاس سائرہ یوسف نے اپنی 37ویں سالگرہ بیٹی نورے کے ساتھ کیک کاٹ کر منائی۔
سالگرہ کی یہ خوشگوار تقریب انسٹاگرام پر نورے شہروز کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں دیکھی جا سکتی ہے، جس میں سائرہ کو بیٹی کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے 2012 میں معروف اداکار اور ماڈل شہروز سبزواری سے شادی کی تھی جو پاکستانی لیجنڈ اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں۔
سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی ہے نورے، جو دونوں کے درمیان تعلق کی سب سے خوبصورت یادگار ہے تاہم یہ رشتہ 2019 میں علیحدگی اور 2020 میں طلاق پر ختم ہوا۔
شہروز سبزواری نے بعد ازاں 2022 میں معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے شادی کی، جو اب صدف سبزواری کہلاتی ہیں۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام سیدہ زہرا سبزواری ہے۔
دوسری جانب ’صنفِ آہن‘ میں اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے والی سائرہ یوسف تاحال سنگل زندگی گزار رہی ہیں اور اپنی بیٹی کے ساتھ خوش و خرم نظر آتی ہیں۔