سانحہ چونیاں کے ملزم سہیل شہزادکا15روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ چونیاں کے ملزم سہیل شہزادکا15روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چونیاں میں بچوں سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار سہیل شہزاد کو 15 دنوں کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  چونیاں میں بچوں سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار سہیل شہزاد کو 15 دنوں کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم سہیل شہزاد کو بکتر بند گاڑی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لایا گیا۔ ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے ملزم کا چہرہ ڈھانپ کر کمرہ عدالت تک سخت سیکیورٹی میں پہنچایا۔

  ڈپٹی پراسیکیوٹر نے نشاندہی کہ ملزم سہیل شہزاد اور مقتول بچے فیضان کے ڈی این اے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ملزم نے زیادتی کے بعد اسے قتل کردیا، جبکہ اسی طرح کے دیگر واقعات کی جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سہیل شہزاد سے تفتیش کے لیے اس کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے، ملزم کا فیضان کے قتل کیس میں ریمانڈ درکار ہے، مقتول فیضان کی لاش چونیاں بائی پاس سے ملی تھی، جبکہ بچوں کے قتل کے واقعات کے بعد فرانزک ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے عدالت سے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کی گئی۔

عدالت نے ملزم کا 15 دن کا جسمان ریمانڈ دیتے ہوئے ملزم کے طبی معائنے کا بھی حکم دیا۔ پولیس کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے فیضان کی حد تک ڈی این اے ٹیسٹ کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ اسی طرح کے دیگر واقعات کی جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

Related Posts